فیک نیوز راؤنڈ اپ: راہل گاندھی کی پیدائش کے وقت ریٹائرڈ نرس راجمّہ کی عمر کیا تھی۔ کیا کرکٹ گراؤنڈ میں پیشاب کرنے والا شخص پاکستانی تھا؟کیا وزارت تعلیم نے یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لئے عمر کے قوانین میں تبدیلی کی ہے؟
13 پوائنٹ روسٹرکے نفاذ کا فیصلہ ملک میں اب تک کی تمام سماجی حصولیابی کو ختم کر دےگا۔ اس سے یونیورسٹی کے اسٹاف روم یکساں سماجی اکائی میں بدل جائیںگے کیونکہ اس میں ہندوستانی سماج کے تنوع اور تکثیریت کو عزت دینے کا کوئی تصور نہیں ہے۔
یو جی سی چیئرمین ڈی پی سنگھ نےکہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اپنے نصاب کا از سر نو جائزہ لینے اور آنے والے 5 سالوں میں مہیا ہونے والے روزگار کے مواقع کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔
سی سی ایس جیسے قانون کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے مقاصد کو ہی تباہ کر دینا ہے۔اعلیٰ تعلیم میں ترقی تب تک ممکن نہیں ہے جب تک خیالات کے لین دین کی آزادی نہ ہو۔اگر ان اداروں کا یہ رول ہی ختم ہو جائے تو اعلیٰ تعلیم کی ضرورت ہی کیا رہےگی؟ ٹیچر اور ریسرچ اسکالر سرکاری ملازم کی طرح عمل نہیں کر سکتے۔
یو جی سی کے سامنے 3 پی ایچ ڈی تھیسس کو لے کر سرقے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں 2 مختلف یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے جمعرات کو پارلیامنٹ میں اس بارے میں جانکاری دی۔
یونیورسٹیوں کو 31 جولائی تک یو جی سی کو بتانا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ان کو جنسی استحصال کی کتنی شکایتیں ملیں اور ان پر کیا اقدام کیے گئے۔
جس طرح زراعتی شعبے میں قرض سے بڑھتی کشیدگی نے کسان خودکشی کا مسئلہ پیدا کیا، اسکولی تعلیم میں امتحانات اور میرٹ کے دباؤ نے اسکولی طالب علموں میں خودکشی کے رجحان کو جنم دیا، ذہنی دباؤ کی اسی کڑی میں حکومت نے کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں اور اساتذہ کو جھونکنے کی تیاری کر لی ہے۔
‘ خودمختاری ‘ کی آمد کے ساتھ ساتھ اب تعلیمی ادارےدکانوں میں تبدیل کر دئے جائیںگے جہاں بازار کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کئے جائیںگے اور اسی کے مطابق ان کی فیس طے ہوگی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے یونیورسٹی کی خودمختار یت کے سوال اور دہلی میں ہو رہے راشٹر رکشا مہایگیہ پر ونود دوا کا تبصرہ