مئی 2014 میں نریندر مودی حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک 45 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم ملک سے باہربھیجی جا چکی ہے۔ وہیں یو پی اے کی دوسری مدت کار کے دوران پانچ سالوں میں بیرون ملک بھیجی گئی کل رقم 5.45 ارب ڈالر تھی۔
ریزرو بینک نے کہا کہ 2008 سے 2009 کے درمیان اور2012 سے 2013کے درمیان میں یو پی اے حکومت کے ذریعے کیا گیا ایم ایس پی میں اضافہ موجودہ دام کے مقابلے میں زیادہ تھا۔
مرکز کی مودی حکومت دھان کی ایم ایس پی 200 روپے بڑھاکر تاریخی طور پرقیمت میں اضافے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ قیمت سوامی ناتھن کمیشن کی سفارش کے مقابلے 590 روپے کم ہے۔
آج جن لوگوں کو ارون جیٹلی “ادارے میں رکاوٹ ”بتا رہے ہیں، ان کو یو پی اے2 کے دورحکومت کے وقت بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر بی جے پی نے سرآنکھوں پر بٹھایا تھا۔