مرکزی حکومت نے 123 دہلی وقف بورڈ املاک کو اپنے قبضہ میں لینے کی بات کہی، بورڈ کے چیئرمین کا احتجاج
ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت نے دہلی وقف بورڈ کے 123 املاک کو اپنے قبضہ میں لینے کی بات کہی ہے – جن میں مسجد، درگاہ اور قبرستان شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین اورعآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق ان کی عرضی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے اور وہ مرکز کو ان املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔