کچھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 11 مارچ کو شہریت ترمیمی ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سے ہی اتر پردیش پولیس ہر روز ان کے گھر چکر کاٹ رہی ہے۔ پولیس حکام نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ریاست میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ مظاہرین کے گھروں کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے۔
ویڈیو: 24 فروری 2023 کو شمال–مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کو تین سال پورے ہو گئے۔ اس علاقے کے شیو وہار کے رہنے والے سلیم ملک کے لیےاس تشدد نے ان یادوں کو تازہ کر دیا تھا، جو انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کے دوران دیکھا تھا۔
اسقاط حمل ترمیم بل، 2020 میں خاص طرح کی خواتین کے اسقاط حمل کے لیے حالت حمل کی مدت 20 سے بڑھاکر 24 ہفتہ کرنے کی تجویز ہے۔ ان میں ریپ متاثرہ ، سگے-رشتہ داروں کے ساتھ جنسی رابطہ کی متاثرہ اور دیگر خواتین(معذورخواتین، نابالغ)بھی شامل ہوںگی۔