2024 Lok Sabha elections

سال 2019-20 کے مقابلے انتخابات پر بی جے پی کے خرچ میں ڈھائی گنا اضافہ، 2024-25 میں 3,335.36 کروڑ روپے

بی جے پی کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق، پارٹی نے 2024-25 میں انتخابی اور عام مہم پر 3,335.36 کروڑ روپے خرچ کیے، جو  20-2019 سے ڈھائی گنا زیادہ ہے۔ اس مدت میں 2024 لوک سبھا اور آٹھ ریاستی اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ دوسری طرف کانگریس نے 2024-25 میں الیکشن لڑنے پر 896.22 کروڑ روپے خرچ کیے۔

کانگریس کا ’لوک تنتر بچاؤ ابھیان‘ اب 2024 تک نہیں رکے گا: ہریش راوت

ویڈیو: کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے نیشنل ہیرالڈ معاملے پر دی وائر کے اجئے آشیرواد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح راہل گاندھی پرای ڈی کی تحقیقات نے کانگریس کو بی جے پی سے ٹکر لینے کے لیے متاثر کیا، جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑے گی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے نہیں رکے گی۔