215 officials

مدراس ہائی کورٹ۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@Chennaiungalkaiyil)

تمل ناڈو کے ایک گاؤں میں ریپ اور تشدد کے 30 سال پرانے کیس میں 215 افسران کو جیل

تمل ناڈو کے دھرم پوری ضلع کےآدی واسی گاؤں واچتھی میں 20 جون 1992 کو محکمہ جنگلات اور پولیس کے اہلکاروں نے اسمگل کی گئی صندل کی لکڑی کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران گاؤں والوں پر تشدد کرنے کے علاوہ 18 خواتین کے ساتھ ریپ کیا گیا تھا۔ مدراس ہائی کورٹ نے ملزمین کوقصوروار ٹھہرانے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔