ان دنوں پنجاب پولیس آزاد صحافیوں کو پریشان کر رہی ہے۔ ان سے تمام طرح کی ذاتی معلومات طلب کی جا رہی ہے۔ اس کے باعث صحافیوں میں غصہ ہے۔ ان کے مطابق یہ صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش ہے۔
عام آدمی پارٹی کے ذریعے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا تھا، جس میں دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری عآپ کے تشہیری نغمہ پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ تیواری نے کہا کہ ویڈیو کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔
دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں میں سے کانگریس نے 6 پر امیدوار وں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ نارتھ ایسٹ دہلی سیٹ پر شیلا دکشت کا مقابلہ بی جے پی کے منوج تیواری سے ہوگا۔ جنوبی دہلی سیٹ سے کسی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔