Aadhar

دو لوگوں نے سرکاری ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے کے بعد تقریباً 2 لاکھ فرضی آدھار اور پین کارڈ بنائے: گجرات پولیس

گجرات کے سورت میں دو لوگوں کو ایک ویب سائٹ کا استعمال کرکےآدھار اور پین کارڈ کے ساتھ ساتھ ووٹر شناختی کارڈ جیسےفرضی دستاویز بنانے کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری ڈیٹا بیس کو ایکسس کر رہے تھے، جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ ملزم اسے 15 سے 200 روپے میں فروخت کر رہے تھے۔

’آدھار‘ کی فوٹو کاپی کے غلط استعمال کے بارے میں انتباہ کے دو دن بعد حکومت نے ایڈوائزری واپس لی

گزشتہ 27 مئی کو یو آئی ڈی اے آئی کے بنگلورو ریجنل آفس نے ایک پریس ریلیز میں آدھار ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے کارڈ کی فوٹو کاپی کسی بھی ادارے کے ساتھ شیئر نہ کریں، کیونکہ اس کے غلط استعمال کا امکان ہے۔ اب اسے واپس لیتے ہوئے الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ آدھار آئی ڈی کی تصدیق کے نظام نے آدھار ہولڈرز کی شناخت اور رازداری کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ بندوبست کیے ہیں۔

آدھار میں درج  نام پتہ پختہ ثبوت نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آدھار کارڈ سے متعلق اس کے سامنے بڑی تعداد میں ایسے معاملے سامنے آتے ہیں جن میں کسی خاص سال کے ساتھ تاریخ پیدائش1 جنوری بتائی گئی ہوتی ہے جبکہ کچھ معاملوں میں تو صرف تاریخ پیدائش کے سال کی جانکاری درج رہتی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے آدھار کارڈ اور الیکشن شناختی کارڈ کی تفصیل نہیں دی جا سکتی : انفارمیشن کمیشن

آر ٹی آئی کی دفعہ 8(1) (جے) کے تحت ذاتی اطلاعات سے جڑی ایسی جانکاریاں نہیں دینے کی چھوٹ ہے جن کا وسیع پیمانے پر مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جس سے کسی شخص کی رازداری میں بلاضرورت دخل ہوتا ہو۔

جھارکھنڈ میں کھانے کے حقوق کی پامالی ،کون ہے ذمہ دار؟

 انتظامیہ کو بیدھناتھ روی داس کی فیملی کو ان کی موت کے بعد راشن کارڈ جاری کرنے میں ایک ہفتہ بھی نہیں لگا، جبکہ فیملی کے ذریعے پچھلے کچھ مہینوں میں کارڈ کے لئے کئی بار درخواست دی گئی تھی۔ جھارکھنڈ کے سمڈیگا ضلعے کی سنتوشی کماری، دھنباد […]

جھارکھنڈ:بھوک سے موت کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ نئی دہلی : بھوک سے موت کے خلاف مختلف تنظیموں نے آج رانچی کےالبرٹ اِکا چوک پرسماجی کارکنوں نے مظاہرہ کیا،ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ واضح ہو کہ8دنوں کی […]

فرضی آدھار کارڈ بنانے والےگروہ کا پردہ فاش،49000آپریٹر بلیک لسٹ کیے گئے

انگلیوں کے نشان اور آنکھ کی پتلیوں کے اسکین کا کلون تیار کرکے بن رہے فرضی آدھارکارڈ نئی دہلی: فرضی آدھار کارڈ بنانے والےگروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ یوآئی ڈی اےآئی نے اس کی جانکاری  دیتے ہوئے کہا کہ اس کےتکنیکی نظام کو کچھ غیرمعمولی سرگرمیوں کا […]