اثاثہ منیٹائزیشن: آئندہ 30 سالوں میں اس اثاثے سے ہونے والی شہریوں کی آمدنی پر مودی حکومت آج ہی جھپٹا مار رہی ہے
بینک فنڈز تک رسائی والےممکنہ چار یا پانچ کارپوریٹ گروپ ہی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں، کوئلہ کانوں، گیس پائپ لائنوں اور بجلی پیداکرنے والےمنصوبوں کی طویل مدتی لیز کے لیے بولی لگائیں گے۔ایسے میں کہنے کے لیے بھلے ہی ملکیت حکومت کے پاس رہے، لیکن یہ عوامی اثاثےکچھ چنندہ کارپوریٹ گروپس کی جھولی میں چلے جائیں گے، جن کی پہلے ہی کسی حد تک اجارہ داری ہے۔