Acche Din

آج ذات پات صرف سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے ہے: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آج  ذات پات صرف سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے موجود ہے، کیونکہ اس کی روایتی پیشہ ورانہ بنیاد اب ختم ہو چکی ہے۔ سماج کے اندر یہ ذہنیت موجود ہے، اسی لیے سیاستداں ذات  پات کے مسئلے کو اچھالتے ہیں۔