adani cement company

(تصویر بہ شکریہ: اڈانی گروپ، امبوجا سیمنٹ کی ویب سائٹ اور mwmines.com/السٹریشن :دی وائر)

راجستھان: سیمنٹ کی پندرہ کانوں کے لیے واحد بولی لگانے والے اڈانی ہی کیوں تھے، پردے کے پیچھے آخر کیا ہوا؟

مالی سال 2023-24 میں راجستھان میں چونا پتھر کے کل 21 بلاکوں کی نیلامی کی گئی تھی۔ ان میں سے 20 امبوجا سیمنٹ نے حاصل کی تھیں، اور کم از کم 15 کانوں کی نیلامی میں امبوجا سیمنٹ بولی لگانے والی واحد کمپنی تھی۔ ان میں سے 13 کو راجستھان حکومت نے رد کر دیا ہے۔