Adityanath government

اخلاق لنچنگ: برندا کرات نے یوپی حکومت کے الزامات واپس لینے کے فیصلے پر صدر جمہوریہ کو خط لکھا

سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر اور راجیہ سبھا کی سابق رکن برندا کرات نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھ کر اتر پردیش حکومت کی جانب سے 2015 میں محمد اخلاق کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ -پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے اقدام میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔

ریپ متاثرہ کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر گرفتار

اتر پردیش کی ایک لڑکی نے 2019 میں بی ایس پی ایم پی اتل رائے پر ریپ کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کرایا تھا۔ لڑکی اور ان کے ایک دوست نے گزشتہ 16 اگست کو سپریم کورٹ کے پاس خودسوزی کر لی تھی۔ دونوں کی موت ہو چکی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ سابق آئی پی ایس افسر ٹھاکربی ایس پی ایم پی اتل رائے کے حمایتی ہیں۔گرفتاری سے کچھ گھنٹے پہلے ہی سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور وزیر اعلیٰ کے خلاف اتر پردیش اسمبلی انتخاب لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔