سری نگرواقع شری مہاراجہ ہری سنگھ ہاسپٹل کو پی ایم کیئرس فنڈ سے تین کمپنیوں نے 165 وینٹی لیٹرس دیے تھے، جس میں سے کوئی بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ ان تین میں سے دوکمپنیوں پر وینٹی لیٹر کے معیار کو لےکر پہلے بھی سوال اٹھ چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس یونین ٹریٹری کی جانب سے ان وینٹی لیٹرس کی مانگ نہیں کی گئی تھی۔
گجرات سرکار کی جانب سے جس کمپنی کے ‘دس دنوں’ میں کووڈ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرس بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جنہیں ریاست کے ڈاکٹروں نے معیارات پر کھرا نہ اترنے کی بات کہی تھی، اس کمپنی کے پرموٹرس اسی کاروباری فیملی سے وابستہ ہیں، جنہوں نے سال 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا نام لکھا سوٹ تحفے میں دیا تھا۔
یہ واقعہ بناس کانٹھا ضلع کے شریفدا گاؤں کا ہے۔ پولیس سکیورٹی کے درمیان دلت جوان کو گھوڑی چڑھنے سے روکنے کے لئے مبینہ طور پر اشرافیہ کے کچھ لوگوں نے بارات پر پتھراؤ کیا، جس میں خواتین سمیت تین لوگ زخمی ہو گئے۔
احمد آباد پولیس نے بتایا کہ 50 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ کانگریس کاؤنسلر شہزاد خان پٹھان سمیت 49 لوگوں پر قتل کی کوشش ،فسادات پھیلانے اور پولیس کو پیٹنے کا الزام ہے۔
بابانتیانند ملک چھوڑکر فرار ہو گئے ہیں۔ ان پر آشرم چلانے کےلئے بچوں کو اغوا کرکے ان کو عقیدت مندوں سے چندہ جٹانے کے کام میں لگانے کاالزام ہے۔
فیملی نے الزام لگایا ہے کہ ان کی دو نابالغ بیٹیوں کو اغوا کیا گیا اور دو ہفتے سے زیادہ وقت تک غیر قانونی طور سے بندی بنایا گیا اور ان کو سونے نہیں دیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملزم گزشتہ مہینے متاثر ہ خاتون کے رشتہ دار کے ذریعے اپنے نام میں ‘ سنگھ ‘ جوڑنے کو لےکر درج کروائی گئی شکایت سے ناراض تھے۔
آج صبح ایک نیوز ویب سائٹ ‘دی وائر ‘نے دی گولڈن ٹچ آف امت شاہ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ہے،جس کو روہنی سنگھ نے لکھا ہے ،ویب سائٹ کے مدیر سدھارتھ وردراجن ہیں۔ اس مضمون میں مجھ پر جھوٹے ،شرمناک اور بد نام کرنے والے […]