احمد آباد ضلع کوآپریٹیو بینک نے راہل گاندھی کے خلاف کیا ہتک عزت کا مقدمہ
بی جے پی صدر امت شاہ اس بینک کے ڈائریکٹر ہیں۔ ایک آر ٹی آئی کے ذریعے انکشاف ہوا تھا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد پانچ دن کے اندر بینک سے تقریباً 750 کروڑ روپے بدلوائے گئے تھے۔
بی جے پی صدر امت شاہ اس بینک کے ڈائریکٹر ہیں۔ ایک آر ٹی آئی کے ذریعے انکشاف ہوا تھا کہ نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد پانچ دن کے اندر بینک سے تقریباً 750 کروڑ روپے بدلوائے گئے تھے۔
مرکزی حکومت کے ذریعے نوٹ بندی کے بعد محض 5 دنوں کے اندر احمد آباد ضلع کوآپریٹیو بینک میں غیر معمولی طریقے سے جمع ہوئی رقم کی جانچ نہ کرانا عجیب ہے، جبکہ ایسا کرنے کے لئے نیا بےنامی لین دین قانون بھی ہے، جس کو بنایا ہی اسی مقصد سے گیا ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ماب لنچنگ کے واقعات اور بی جے پی صدر امت شاہ کی چیئر مین شپ والے کو آپریٹیو بینک میں نوٹ بندی کے بعد سب سے زیادہ رقم جمع ہونے پر سینئر صحافی پورنیما جوشی اور سپریم کورٹ کے وکیل سنجے ہیگڑے سے ارملیش کی بات چیت
یہ پہلی بار نہیں ہے جب بی جے پی رہنماؤں پر سوال اٹھاتی کسی خبر کو نیوز ویب سائٹس نے بنا وجہ بتائے ہٹایا ہے۔