وجے: ایک ایسے سپر اسٹار، جو طویل عرصے سے سیاسی میدان میں آنے کی تیاری کر رہے تھے
تمل سنیما کے سپر اسٹار وجے کو سیاسی عروج اچانک حاصل نہیں ہوا۔ یہ کہانی برسوں سے انتہائی احتیاط کے ساتھ لکھی جا رہی تھی۔فلموں، علامتی اشاروں، عوامی رابطوں اور کئی بار معنی خیز خاموشیوں کے ذریعے۔ برسوں سے تشکیل دی جا رہی اس کہانی کا ایک مرحلہ 10 مئی کو وجے کے تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری کے ساتھ مکمل ہوا۔
