AIR

(السٹریشن: دی وائر)

میڈیا اداروں  نے آکاش وانی اور دوردرشن کے ’بھگوا کرن‘ کے خلاف وارننگ دی

نیشنل الائنس آف جرنلسٹس اور دہلی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ‘ہندوستان سماچار’ سےآکاش وانی اور دوردرشن کو خبریں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم حکمراں جماعت کے حساب سے ہندوستان میں خبروں کا بھگوا کرن کر ے گا اور آزاد صحافت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

تین مہینے میں کناٹ پلیس، آنند وہار میں ’اسماگ ٹاور‘ لگائیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی سرکاروں کو پرالی جلائے جانے کے بارےمیں ایک ٹھوس منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے اور سیمانت کسانوں کو زرعی مشینیں مفت یا کم داموں میں دستیاب کرانے کی بھی ہدایت دی۔

 جمعہ کو اندور میں سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ جلیبی کھاتے بی جے پی رکن پارلیامان گوتم گمبھیر۔ (فوٹو : ٹوئٹر)

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے متعلق پارلیامانی کمیٹی کی میٹنگ سے غائب رہے گوتم گمبھیر اور اعلیٰ حکام

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی سنگین صورت حال پر غور وفکر کے لئے پارلیا مانی کمیٹی کی میٹنگ میں 28 میں سے محض چارایم پی نے حصہ لیا۔ کمیٹی میں شامل دہلی سے بی جے پی کے واحد رکن پارلیامان گوتم گمبھیر اندور میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چل رہے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کرتے دیکھے گئے۔

فوٹو بہ شکریہ: Mssrf foundation

دہلی میں آلودگی کا الزام کسانوں کو دینا بند کریں، دھان بایو پارک بنا نے پر توجہ دیں: سوامی ناتھن

معروف سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن نے کہا کہ کسانوں کو الزام دینے کے بجائے ریاستی حکومتوں کو اپنے یہاں دھان بایو پارک لگانا چاہیے تاکہ کسان پرالی یا پوال کو روزگار اور آمدنی میں تبدیل کر سکیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

’دہلی میں دم گھٹ رہا‘، سپریم کورٹ نے آلودگی روکنے کے لیے  جاری کی ہدایت

کورٹ نے آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہنے کے لیے اتھارٹی کوسخٹ پھٹکار لگاتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ کے چیف سکریٹری کو سمن جاری کیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اگر پرالی جلانے کے معاملے سامنے آتے ہیں تو کلکٹر، گرام پردھان اور مقامی انتظامیہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر، ای پی سی اے نے کیا ایمرجنسی کا اعلان، 5 نومبر تک سبھی اسکول بند

ای پی سی اےنے کہا ہے کہ ، ہم اس کو صحت عامہ کے مدنظر ایک ایمر جنسی کی طرح لے رہے ہیں کیوں فضائی آلودگی کا صحت پر خطرناک اثر ہوگا، خاص طو رسے بچوں کی صحت کو اس سے زیادہ خطرہ ہے۔

علامتی تصویر (فوٹو : پی ٹی آئی)

ہندوستان میں فضائی آلودگی سے 2017 میں 12 لاکھ لوگوں کی بےوقت موت

اسٹیٹ آف گلوبل ایئر، 2019 کی رپورٹ کے مطابق، 2017 میں دنیا کے 3.6 ارب لوگ گھر میں ہونے والی آلودگی سے متاثر ہوئے۔ ہندوستان میں ابھی بھی 60 فیصد، بنگلہ دیش میں 79 فیصد اور چین میں 32 فیصد لوگ ٹھوس ایندھن سے کھانا بنا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے گھر کے اندر آلودگی بڑھ رہی ہے۔

Air-pollution-reuters

ہندوستان میں 2015 میں فضائی  آلودگی کی وجہ سے 5.24 لاکھ لوگوں کی موت

دی لینسیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھروں کے اندر فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک سال میں 1.24 لاکھ لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ نئی دہلی: ہندوستان میں گھروں کے اندر فضائی  آلودگی کی وجہ سے سال 2015 میں 1.24 لاکھ لوگوں کی بے وقت […]

Smog a day after Diwali festival

ہندوستان میں صرف ایک سال (2015)میں آلودگی سے 25 لاکھ لوگوں کی موت

لینسیٹ جرنل میں شائع ایک مطالعہ کے مطابق 2015 میں دنیا بھر میں آلودگی سے تقریباً  90 لاکھ لوگوں کی موت ہوئیں۔ نئی دہلی : ہندوستان میں 2015 میں آب وہوااور دوسری طرح کی آلودگیوں کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ موت ہوئی۔آلودگی کی وجہ سے […]