Air Force

(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

اگنی پتھ اسکیم کی وجہ سے 2021 میں ایئر فورس بھرتی کے لیے امتحان دینے والے 6.34 لاکھ امیدواروں کا نتیجہ روکا گیا

انڈین ایئر فورس میں ایئرمین ‘ایکس’ اور ‘وائی’ گروپ کی بھرتی کے لیے جولائی 2021 میں امتحان لیا گیا تھا، لیکن ابھی تک نتیجے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک امیدوار کو آرٹی آئی سے جانکاری ملی ہے کہ مذکورہ امتحان کے لیے 634249 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور معاہدہ پر مبنی ‘اگنی پتھ ملٹری ریکروٹمنٹ اسکیم’ کے پیش نظر نتیجہ جاری کرنے کےعمل کوروک دیا گیا ہے۔

(فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

فوج میں خواتین کے مستقل کمیشن کو سپریم کورٹ نے ٹھہرایا صحیح، مرکز کو لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے سوموار کو فوج میں خاتون افسروں کو مستقل کمیشن دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے 2010 کے حکم پر عمل نہیں کرنے پر مرکزی حکومت کی تنقید کی اور فوج میں مستقل کمیشن کا انتخاب کرنے والی سبھی خاتون افسروں کو تین مہینے کے اندر مستقل کمیشن دینے کا حکم دیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

’جسمانی قد و قامت کی بنیاد پر خواتین کو کمان کے عہدے سے انکار کرنا رجعت پسندانہ قدم‘

مسلح افواج میں خواتین افسروں کو ان کی جسمانی قدوقامت کی بنیاد پر مستقل عہدوں سے محروم رکھنے کا معاملہ۔ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین افسروں نے مرکزی حکومت کے ذریعے سپریم کورٹ میں دی گئی دلیل کی مخالفت کی ہے۔ نئی دہلی: ہندوستانی فوج […]

علامتی فوٹو : رائٹرس

اے این-32 حادثہ : ائیر فورس نے کہا- طیارہ میں سوار تمام 13 لوگوں کی موت

گزشتہ3جون سے لاپتہ انڈین ائیر فورس کا اے این-32 طیارہ کا ملبہ آٹھ دن بعد منگل کو اروناچل پردیش کے سیانگ ضلع سے بر آمد کیا گیا تھا۔ ائیر فورس کے ایک افسر نے بتایا کہ اے این-32 طیارہ حادثہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔