air india flight

ایئر انڈیا حادثہ: متاثرہ خاندانوں کا بلیک باکس ڈیٹا جاری کرنے کا مطالبہ، وزیر اعظم کو لکھا خط

بارہ جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جا رہی ایئر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے چند ہی سیکنڈ بعد حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد طیارے میں سوار 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اب متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور بلیک باکس ڈیٹا جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس حادثے کے پیچھے کی حقیقت سامنے آ سکے۔

ایئر انڈیا حادثہ: پی ایم مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، کئی ممالک کے سربراہان نے تعزیت کا اظہار کیا

جمعرات کو ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد پی ایم مودی نے جمعہ کو جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ دریں اثناء امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، پاکستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میں نے جو دیکھا اس پر یقین نہیں کر پایا، بس بھاگنے لگا: ایئر انڈیا حادثے میں زندہ بچ جانے والے وشواس نے بتایا

احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے واحد زندہ بچ جانے والے 40 سالہ وشواس کمار رمیش نے بتایا کہ ٹیک آف کے 30 سیکنڈ بعد ایک تیز آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

مسافروں کو لے کرجا رہا ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب حادثے کا شکار

لندن جارہا ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے۔ ایئر انڈیا نے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی ہیلپ لائن نمبر 1800 5691 444 جاری کیا ہے۔