Air pollution

سپریم کورٹ (فوٹو : پی ٹی آئی)

تین مہینے میں کناٹ پلیس، آنند وہار میں ’اسماگ ٹاور‘ لگائیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی سرکاروں کو پرالی جلائے جانے کے بارےمیں ایک ٹھوس منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے اور سیمانت کسانوں کو زرعی مشینیں مفت یا کم داموں میں دستیاب کرانے کی بھی ہدایت دی۔

 جمعہ کو اندور میں سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن کے ساتھ جلیبی کھاتے بی جے پی رکن پارلیامان گوتم گمبھیر۔ (فوٹو : ٹوئٹر)

دہلی-این سی آر میں آلودگی سے متعلق پارلیامانی کمیٹی کی میٹنگ سے غائب رہے گوتم گمبھیر اور اعلیٰ حکام

دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی سنگین صورت حال پر غور وفکر کے لئے پارلیا مانی کمیٹی کی میٹنگ میں 28 میں سے محض چارایم پی نے حصہ لیا۔ کمیٹی میں شامل دہلی سے بی جے پی کے واحد رکن پارلیامان گوتم گمبھیر اندور میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چل رہے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کرتے دیکھے گئے۔

(علامتی تصویر : پی ٹی آئی)

اتر پردیش میں پرالی جلانے کو لے کر 166 کسانوں پر مقدمہ درج، 185 پر جرمانہ: وزیر زراعت

اترپردیش حکومت کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرالی جلائے جانے پر 2500 روپے سے لےکر 15000 روپے تک کا جرمانہ لگائے جانے کا اور دوبارہ ایسا کرنے پر کیس درج کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اب تک 50 کسانوں سے 130500 روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: Mssrf foundation

دہلی میں آلودگی کا الزام کسانوں کو دینا بند کریں، دھان بایو پارک بنا نے پر توجہ دیں: سوامی ناتھن

معروف سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن نے کہا کہ کسانوں کو الزام دینے کے بجائے ریاستی حکومتوں کو اپنے یہاں دھان بایو پارک لگانا چاہیے تاکہ کسان پرالی یا پوال کو روزگار اور آمدنی میں تبدیل کر سکیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

’دہلی میں دم گھٹ رہا‘، سپریم کورٹ نے آلودگی روکنے کے لیے  جاری کی ہدایت

کورٹ نے آلودگی پر قابو پانے میں ناکام رہنے کے لیے اتھارٹی کوسخٹ پھٹکار لگاتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ کے چیف سکریٹری کو سمن جاری کیا ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اگر پرالی جلانے کے معاملے سامنے آتے ہیں تو کلکٹر، گرام پردھان اور مقامی انتظامیہ کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

دہلی میں فضائی آلودگی کا قہر، ای پی سی اے نے کیا ایمرجنسی کا اعلان، 5 نومبر تک سبھی اسکول بند

ای پی سی اےنے کہا ہے کہ ، ہم اس کو صحت عامہ کے مدنظر ایک ایمر جنسی کی طرح لے رہے ہیں کیوں فضائی آلودگی کا صحت پر خطرناک اثر ہوگا، خاص طو رسے بچوں کی صحت کو اس سے زیادہ خطرہ ہے۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

دہلی کی ہوا سیزن کی سب سے خراب سطح پر پہنچی، ای پی سی اے کر سکتا ہے سخت اقدامات کا اعلان

سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، نئی دہلی کے نہرو نگر، اشوک وہار، جہانگیرپوری، روہنی، وزیرپور، بوانا، منڈکا اور آنند وہار میں ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب : 340، 335، 339، 349، 344، 363، 381 اور 350 ریکارڈ کیا گیا۔

(فائل فوٹو : رائٹرس)

گاڑیوں کے دھوئیں سے 2015 میں ہوئی تقریباً 74 ہزار لوگوں کی موت

انٹرنیشنل کاؤنسل آن کلین ٹرانسپورٹیشن، جارج واشنگٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولوریڈو بالڈر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2010 سے 2015 کے درمیان ہندوستان میں گاڑیوں سے نکلے دھوئیں سے ہونے والی اموات میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Children-March-against-alarming-levels-of-pollution-in-Delhi-PTI-2

دہلی : پانچ سالوں میں فضائی آلودگی نے لی 981 لوگوں کی جان، 17 لاکھ لوگ ہوئے متاثر

دہلی میں 2013 سے 2017 کے بیچ اکیوٹ ریسپریٹری انفیکشن (اے آر آئی )کی وجہ سے 981 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی اور قریب 17 لاکھ لوگ اس بیماری سے متاثر پائے گئے۔ پارلیامنٹ میں منگل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔

Children-March-against-alarming-levels-of-pollution-in-Delhi-PTI-2

دہلی میں ہر تیسرے بچےکا پھیپھڑا خراب : سی ایس ای کا انکشاف

سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمینٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں وقت سے پہلے ہونے والی اموات میں سے 30 فیصدی کی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ نئی دہلی:ریسرچ اور صلاح کارادارہ نے ایک نئے مطالعے میں بتایا ہے کہ دہلی میں ہر تیسرے بچے کا پھیپھڑا خراب ہے۔ […]

odd-even-rule-new-pti

دہلی حکومت نے Odd-Even فارمولا واپس لیا

نئی دہلی: نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) کی شرائط کے پیش نظر دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے طاق جفت فارمولا کو لاگو نہیں کیا جائے گا۔دہلی کے ٹرانسپورٹ کے وزیر کیلاش گہلوٹ نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا […]