خصوصی سیریز: سال 2020 کے دہلی فسادات کو لےکر دی وائر کےخصوصی سلسلہ کے دوسرے حصہ میں جانیےشدت پسند ہندوتوادی رہنمایتی نرسنہانند کو، جن کی نفرت اور اشتعال انگیزی نے ان شرپسندوں کے اندرشدت پسندی کا بیج بویا، جنہوں نے فروری 2020 کے آخری ہفتے میں شمال-مشرقی دہلی میں قہر برپاکیا۔
خصوصی رپورٹ: سال 2020 کے دہلی فسادات کو لےکردی وائر کی سیریز کے پہلے حصہ میں جانیے ان ہندوتووادی کارکنوں کوجنہوں نےنفرت پھیلانے، بھیڑجمع کرنے اور پھر تشددبرپا کرنے میں اہم رول ادا کیا۔
برٹش سکھ لیبر پارٹی کے ایم پی تن من جیت سنگھ ڈھیسی نے کہا کہ دہلی تشدد نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی تکلیف دہ یادوں کو تازہ کر دیا ہے، جب وہ ہندوستان میں پڑھ رہے تھے اور ان کی ساتھی ایم پی پریت کور گل نے بھی 1984فسادت کے تناظر کو پیش کیا۔
بنگلہ فلموں کی اداکارہ سبھدرا مکھرجی نے بی جےپی سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے جو اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کرنے میں امتیاز کرتی ہو۔ میں ایسی پارٹی سے دوری بنانا پسند کروں گی، جس میں انوراگ ٹھاکر اور کپل مشراجیسے لوگ ہوں۔
پولیس کی یہ تعیناتی تب کی گئی ہے جب رائٹ ونگ گروپ ہندو سینا نے ایک مارچ کو شاہین باغ روڈ خالی کرانے کی اپیل کی۔ حالانکہ سنیچر کو پولیس کی دخل اندازی کے بعد انہوں نے شاہین باغ میں سی اےاے مخالف مظاہرے کے خلاف اپنامجوزہ احتجاج واپس لے لیا۔
بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور دہلی کے کمشنر رہ چکے اجئے راج شرما نے سینئر صحافی کرن تھاپر سے بات کرتے ہوئے دہلی میں ہوئے حالیہ تشدد کے دوران پولیس کے رول پر سوال اٹھائے اور کہا کہ وہ فسادات کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔
دہلی فسادات کے دوران عام کی گئی فیک نیوز کا سچ
شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں جان گنوانے والوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دہلی کے کئی ہاسپٹل میں بھرتی زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ خاتون کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نوشادی شدہ نوجوان، سول سروس کےامتحانات کی تیاری کر رہا طالب علم، ایک بڑھئی جیسے لوگ شامل ہیں۔
خصوصی رپورٹ: شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کی کوریج کے لئے گئے ایک مقامی چینل کے نامہ نگار آکاش ناپا کو گولی لگی ہے۔ وہ جی ٹی بی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔
تشدد کے دوران زخمی ہونے والے ایوب شبیر کو جی ٹی بی ہاسپٹل لے جایا گیا تھا۔جہاں انہوں نے دم توڑدیا۔
ویڈیو: دہلی میں ہوئے حالیہ فسادات میں جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ عورت کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نو شادی شدہ نوجوان، ایک الیکٹریشین ،ایک ڈرائی کلینر جیسے لوگ شامل ہیں۔دی وائر کے کبیر اگروال اور دھیرج مشرا کی جی ٹی پی ہاسپٹل کے باہر متاثرین سے بات چیت۔
دہلی فسادات پر عالمی مذہبی آزادی معاملوں سے متعلق امریکی کمیشن، امریکہ کے صدر کے عہدے کے امیدوار برنی سینڈرس اور کئی دیگر اہم امریکی رکن پارلیامان کے بیانات پر وزارت خارجہ نے کہا کہ ان تبصروں کا مقصد مدعے پر سیاست کرنا ہے۔
دہلی میں ہوئے حالیہ تشدد میں جان گنوانے والوں میں ایک حاملہ خاتون کے آٹو ڈرائیور شوہر، ایک نوشادی شدہ جوان، ایک الیکٹریشن، ایک ڈرائی کلینرجیسے لوگ شامل ہیں۔
ہندوستان کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن جب امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ سے ملک کی راجدھانی دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا تب انہوں نے کہا تھا کہ جہاں تک ذاتی حملوں کے بارے میں ہے، میں نے اس کے بارے میں سنا،لیکن میں نے مودی کے ساتھ گفتگو نہیں کی۔ یہ ہندوستان کو دیکھنا ہے۔
نیشنل سکیورٹی ایدوائزر اجیت ڈوبھال نے دہلی پولیس کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد بدھ کو کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بدھ کی دوپہر کچھ متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
ملک کے اعلیٰ اداروں کے اہم عہدوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے چہیتے نوکرشاہوں کو جگہ دی ہوئی ہے اور گجرات کے ان ‘ مودی فائیڈ ‘ افسروں کو مرکز میں لانے کے لئے اکثر اصولوں کو طاق پر رکھا گیا ہے۔