Alka Lamba

مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس اضافے کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ نریندر مودی اور ان کے وزراء کی ناکامیوں کا خمیازہ ملک کی عوام کیوں بھگت رہی ہے۔

دہلی میں خواتین اپنے تحفظ کی فکر خود کریں، کیونکہ کمیشن فی الحال بند ہے

دہلی میں خواتین کے تحفظ کے خدشات کے درمیان دہلی خواتین کمیشن ڈیڑھ سال سے بند پڑا ہے۔کمیشن کی آخری چیئرپرسن سواتی مالیوال تھیں، جنہوں نے جنوری 2024 میں راجیہ سبھا میں جانے کے لیے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سال فروری میں بی جے پی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے خواتین کے تحفظ کے بارے میں تمام طرح کے دعوے کیے تھے، لیکن آج تک کمیشن کے دفتر پر لگا تالہ کھل نہیں سکا ۔

دہلی اسمبلی انتخاب: کیا بدل پا ئے گی چاندنی چوک کی صورت؟

ویڈیو: دہلی کا دل کہے جانے والے چاندنی چوک میں اہم مقابلہ کانگریس کی امیدوار الکا لامبا ، عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرہلا د سنگھ ساہنی اور بی جےپی کے امیدوار سمن کمار گپتا کے بیچ ہے ۔ یہاں کے مدعوں پر ریتو تومر نے لوگوں سے بات چیت کی۔