Allahabad Highcourt

الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج ایس این شکلا (فوٹو : allahabadhighcourt.in)

میڈیکل کالج گھوٹالہ: سی بی آئی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج کو نامزد کیا

سی بی آئی نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے جسٹس نارائن شکلا کے ساتھ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے سبکدوش جج آئی ایم قدوسی، پرساد ایجوکیشن ٹرسٹ کے بھگوان پرساد یادو اور پلاش یادو، ٹرسٹ اور دو دیگر بھاونا پانڈے اور سدھیر گری کو بھی میڈیکل کالج رشوت گھوٹالہ معاملے میں نامزد کیا ہے۔

الٰہ آباد یونیورسٹی (فوٹو : یوٹیوب)

الہ آباد یونیورسٹی کیمپس اور ہاسٹل مجرموں کی پناہگاہ بن گئے ہیں: ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ اتوار کو پی سی بی ہاسٹل میں ہوئے اسٹوڈنٹ کے قتل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ ساتھ ہی رجسٹرار کو ایک حلف نامہ میں یونیورسٹی کیمپس کو مجرموں سے آزاد کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دینے کی ہدایت دی۔

 (فوٹو : پی ٹی آئی)

آدھار میں درج  نام پتہ پختہ ثبوت نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آدھار کارڈ سے متعلق اس کے سامنے بڑی تعداد میں ایسے معاملے سامنے آتے ہیں جن میں کسی خاص سال کے ساتھ تاریخ پیدائش1 جنوری بتائی گئی ہوتی ہے جبکہ کچھ معاملوں میں تو صرف تاریخ پیدائش کے سال کی جانکاری درج رہتی ہے۔

فوٹو: لکھنؤ یونیورسٹی

لکھنؤ یونیورسٹی : عدالت نے لگائی پولیس کو پھٹکار، یونیورسٹی بند واپس

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے یونیورسٹی میں ہوئے تشدد میں کئی پروفیسروں کے ساتھ مارپیٹ کئے جانے کے واقعہ کا خودنوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر، رجسٹرار اور پراکٹر کے علاوہ ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنر ل کو طلب کیا تھا۔