الہ آباد یونیورسٹی میں تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر وکرم ہریجن کے خلاف وشو ہندو پریشد کے ایک عہدیدار نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وکرم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں توہین آمیز اور نفرت انگیز پوسٹ لکھتے رہتے ہیں۔
ویڈیو: الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں چار گنا اضافے کے خلاف طلباء پچھلے کچھ ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نےان طلباء کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ اس دوران کچھ طلباء نے خود سوزی کی کوشش بھی کی ہے۔ اس بارے میں یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ اتوار کو پی سی بی ہاسٹل میں ہوئے اسٹوڈنٹ کے قتل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ ساتھ ہی رجسٹرار کو ایک حلف نامہ میں یونیورسٹی کیمپس کو مجرموں سے آزاد کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دینے کی ہدایت دی۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سماج وادی پارٹی کی نوجوان رہنما اور الہ آباد یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کی سابق صدر رچا سنگھ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
اسٹوڈنٹ لیڈر اچیوتا نند شکلا کی مختلف معاملوں میں پولیس کو تلاش تھی ۔ان پر اسٹوڈنٹ یونین الیکشن کے دوران بمبازی کے ایک معاملے میں 25ہزار روپے کا انعام بھی تھا ۔ پولیس نے تین لوگوں کے خلاف نامزدرپورٹ درج کی ہے۔
الہ آباد یونیورسٹی کے طالب علم آیوش تیواری نے دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ عرضی دائر کرکے دہلی یونیورسٹی کے بی اے ایل ایل بی انٹرینس اگزام کو انگریزی کے علاوہ ہندی میں بھی کرائے جانے کی مانگ کی ہے۔