Alt News

محمد زبیر۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@zoo_bear)

نرسنہانند تنازعہ: محمد زبیر کے خلاف ’تشدد بھڑکانے‘ کے الزام میں ایف آئی آر درج

اتر پردیش پولیس نے یتی نرسنہانند کی معاون ادیتہ تیاگی کی شکایت پر محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ تیاگی نے الزام لگایا کہ زبیر نے 3 اکتوبر کو نرسنہانند کے خلاف تشدد بھڑکانے کے لیے کی ان کی ایک پرانی کلپنگ پوسٹ کی تھی۔

(السٹریشن: دی وائر)

یوپی پولیس نے مظفر نگر اسکول معاملے میں آلٹ نیوز کے زبیر کے خلاف کیس درج کیا

آلٹ نیوز کے صحافی محمد زبیر کے خلاف مظفر نگر کے اسکول کے مسلمان طالبعلم کو ساتھی طالبعلموں کے ذریعے زدوکوب کرنے سے متعلق ویڈیو شیئر کرکے طالبعلم کی شناخت ظاہر کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے۔ زبیر نے اس کو ‘بدلے کی سیاست’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے این سی پی آر کے کہنے کے بعد مذکورہ ویڈیو ہٹا دیا تھا۔

محمد زبیر۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@zoo_bear)

آلٹ نیوز کے محمد زبیر کو جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد 16 ٹوئٹر ہینڈل کے خلاف کیس درج

فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے شکایت کی ہے کہ انہیں آن لائن جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی اور کورئیر کے ذریعےسور کا گوشت ان کے گھر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے لیے 16 ٹوئٹر ہینڈل کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

اے ایس آئی شمبھو دیال۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/دہلی پولیس)

دہلی پولیس افسر کے قتل کا ملزم مسلمان نہیں ہے، جیسا کہ بعض میڈیا ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا

فیکٹ چیک: دہلی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمبھو دیال 4 جنوری کو ایک خاتون کا فون چھین کر بھاگ رہے ملزم کو پکڑنے گئے تھے،اس دوران ملزم نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔ کچھ دنوں بعد ان کی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد سدرشن نیوز جیسےبعض میڈیا ہاؤس نے ملزم کو مسلمان بتا تے ہوئے اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

سدرشن ٹی وی کے ویڈیو کا اسکرین گریب۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

راجستھان: سدرشن نیوز کا جئے پور کے شیو مندر پر مزار بنانے کا دعویٰ جھوٹا ہے

فیکٹ چیک: سدرشن نیوز نے 21 جنوری کودو حصوں میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےدعویٰ کیا کہ راجستھان کے جئے پورمیں ایک شیو مندر کو بند کر کے وہاں مزار بنایا گیا ہے۔ آلٹ نیوز کی تفتیش میں پتہ چلا کہ یہ مزار نیا نہیں ہے بلکہ 30-40 سال سے وہاں موجود ہے۔

فوٹو: ویڈٰیو اسکرین گریب

دہلی فسادات: پولیس کا دعویٰ-’قومی ترانہ والے ویڈیو‘ میں موجود نوجوان کی حراست کے وقت  تھانے کا کیمرہ خراب تھا

گزشتہ سال دہلی فسادات کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کچھ پولیس والے پانچ مسلم نوجوانوں کو پیٹتے ہوئے انہیں قومی ترانہ گانے کو مجبور کررہے تھے۔ بعد میں ان میں سے ایک 23 سالہ فیضان کی موت ہو گئی تھی۔ فیضان کی ماں نے پولیس اہلکاروں پر حراست میں قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انصاف کی فریاد کی ہے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

دہلی فسادات:  قومی ترانہ گانے پر مجبور کیے گئے نوجوان کی موت کی جانچ کی مانگ کو لے کر عرضی

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی دنگے کے دوران 23 سالہ فیضان کی موت کے معاملے میں عدالت کی نگرانی میں جانچ کی مانگ سےمتعلق عرضی پر دہلی سرکار اور کرائم برانچ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ دنگوں کے دوران ایک ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکار زمین پر فیضان سمیت کچھ زخمی نوجوانوں سے قومی ترانہ گانے کو کہتے دکھ رہے تھے۔ فیضان کی اسپتال میں موت ہو گئی تھی۔

محمد زبیر۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@zoo_bear)

آلٹ نیوز کے شریک بانی کو راحت، عدالت نے کہا-کوئی بھی سخت کارروائی نہ کرے پولیس

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی جانب سے آن لائن بحث کے دوران ایک نابالغ بچی کی بلر کی ہوئی تصویر پوسٹ کرنے پر نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

محمد زبیر۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر/@zoo_bear)

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر آلٹ نیوز کے شریک بانی کے خلاف مقدمہ

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے ٹوئٹر پر ایک شخص کے ساتھ ہوئی بحث میں اس کی نابالغ بیٹی کی بلر کی ہوئی تصویر پوسٹ کی تھی۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی شکایت پر ان کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

23 سال کے فیضان۔(سبھی فوٹو : دی وائر)

دہلی فسادات: کیا دہلی پولیس ہے فیضان کی موت کی ذمہ دار

دہلی فسادات کے دوران سامنے آئے ایک ویڈیو میں کچھ پولیس اہلکار زمین پر پڑے کچھ زخمی نوجوانوں سے قومی ترانہ گانے کو کہتے دکھ رہے تھے۔زخمیوں میں سے ایک فیضان کی موت ہو چکی ہے۔ ان کی ماں کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں بےرحمی سے […]

fake 2

بالاکوٹ سے متعلق ویڈیو پر میڈیا اور حکومت کے دعوے، پلے کارڈ کی عبارت اور نہرو پر حکومت کے الزام کا سچ

انتخابات کے دور میں فیک نیوز کی اشاعت میں اضافہ ہونا سوشل میڈیا کا فطری تقاضا ہے اور اس کی دلیل اس رپورٹ میں موجود ہے جو یہ بتاتی ہے کہ کس طرح سیاسی پارٹیاں فیک نیوز کی اشاعت میں کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد (فوٹو : پی ٹی آئی)

کیا مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے بالاکوٹ حملے کے ثبوت کے طور پر غلط خبر کا حوالہ دیا؟

14 مارچ کو ایک پریس کانفرنس میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر بالاکوٹ ایئراسٹرائک پر حکومت کی حمایت نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایئر فورس کی کارروائی کے ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو کا حوالہ دیا تھا۔ آلٹ نیوز کی جانچ‌کے مطابق یہ ویڈیو بالاکوٹ سے متعلق نہیں ہے۔

fake 2

اے ایم یو میں کشمیریوں کی حمایت میں احتجاج، مودی کی ارتھی اور آدم خور روہنگیاؤں کا سچ

اس دفعہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ کچھ لوگ احتجاج کے طور پر پرائم منسٹر نریندر مودی کی غائبانہ ارتھی نکال رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ پاکستان کا ویڈیو ہے جہاں بے جے پی کی شکست کے بعد یہ ارتھی نکالی جا رہی ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر

مودی اور ہٹلر کی تصویر،سدرشن نیوزکےدعوے اورفری سائیکل اسکیم کاسچ

ثاقب کے والد انیس پولیس سے خفا ہو گئے اور ایک عام پنچایت میں پولیس کی موجودگی میں وہاں کے سرکل آفیسر کو دھمکی دے دی،اور کہا کہ اگر ان کے فرزند کے قتل کی سازش کا انکشاف نہیں ہوا تو وہ سرکل آفیسر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔

fake_jain

انڈیا ٹوڈے گروپ کی لائیو رپورٹنگ،جین سادھو کی پٹائی اور فیس بک پر بی ایف ایف کا سچ

انڈیا ٹوڈے گروپ کے آج تک ٹی وی اور ریپبلک ٹی وی نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی خبر چلا دی کہ کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے عآپ کے بیس لیڈران کو نااہل قرار دیا ہے ۔’اہنسا کرانتی’ سے رابطہ قائم کرنے پر معلوم ہوا کہ مینک ساغر کو کسی مسلم نے نہیں مارا ہے بلکہ وہ سفر کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کی ٹکّر کا شکار ہو گئے تھے۔

Sushil Modi Tweet

ارریہ : کیا ہے ’پاکستان زندہ باد‘ والے وائرل ویڈیو کا سچ؟

اگر آپ ویڈیو سنیں تو آپ کو پس منظر میں ایک گاڑی کی آواز سنائی دے‌گی، جو ٹکٹک گاڑی کی آواز لگتی ہے۔  بیک گراؤنڈ میں شور بھرا ہلچل بھی ہے۔  لیکن جب قابل اعتراض نعرے کی آواز سنائی دیتی ہے تب شور سنائی نہیں دیتا ہے جو […]

fn_ShashiTharoor

ٹوئٹر پر سارہ علی خان، کرن کھیر، تیجسوی یادو اور ششی تھرور کی تصویروں کا سچ

الٹ نیوز کے مطابق سارہ علی خان کا وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نقلی ہے جس کے تقریباً پندرہ ہزار فالور ہیں اور مسلمانوں، امن پسندوں، لبرل فکر والوں کی مخالفت کرنا اس اکاؤنٹ کا دن-رات کا کام ہے۔ بی جے پی کے  رکن پارلیامنٹ پرتاپ سمہا نے 18 دسمبر کو […]

FN 1

نوبل اکنامسٹ رچرڈ تھیلر کے ٹوئٹ اور کانگریس سے متعلق فیک نیوز

 ملک کے مختلف صوبوں میں اسمبلی انتخابات اور پھر اس کے بعد  2019 میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ وقت سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اے بی پی  نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر 30 اگست 2017 […]

rohingya-children_boomlive

بی ایچ یو،روہنگیا اور رویش کمارمعاملے میں فیک نیوزکا سچ

گزشتہ ہفتے  بھی جعلی خبروں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کیا ۔سب سے زیادہ افسوسناک اور انسانی قدروں کو پامال کرنے والی جعلی خبریں بنارس ہندو یونیورسٹی (BHU)میں طالبات کے احتجاج، روہنگیا پناہ گزین اور  معروف صحافی رویش کمار سے تعلّق رکھتے ہیں۔ سب سے […]