جموں و کشمیر: محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نظربند، فون اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی
کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ کنکشن عارضی طورپر روک دئے گئے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ پولیس افسروں اور ضلع مجسٹرٹ کو سٹیلائٹ فون دئے گئے ہیں۔
کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ کنکشن عارضی طورپر روک دئے گئے ہیں۔ افسروں نے بتایا کہ پولیس افسروں اور ضلع مجسٹرٹ کو سٹیلائٹ فون دئے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد عمر نے کہا کہ گورنر نے بھروسہ دلایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو رد کئے جانے کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔
سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔