Amethi

ہماری ترجیحات میں امیٹھی کی ترقی اور عوام کو ہراسانی سے نجات دلانا ہے: کے ایل شرما

انٹرویو:امیٹھی لوک سبھا سیٹ کانگریس کے لیے اہم رہی ہے، جہاں سے اس بار پارٹی نے مقامی لیڈر کشوری لال شرما کو مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف غیر متوقع امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔ شرما کہتے ہیں کہ یہ عوام کی لڑائی تھی اور جیت پارٹی کی نہیں عوام کی ہوئی ہے۔

اتر پردیش: دلت بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے میں پرنسپل کے خلاف معاملہ درج

معاملہ اتر پردیش کےامیٹھی ضلع کےسنگرام پور بلاک کے بن پروا سرکاری اسکول کا ہے۔ کھانا کھلانے کے دوران مبینہ طور پر دلت بچوں کے علیحدہ صف بنانے کےالزام میں اسکول کی پرنسپل کےخلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ جانچ کے بعد انہیں سسپنڈکر دیا گیا ہے۔

اتر پردیش: امیٹھی میں فوج کے ریٹائر کیپٹن کا پیٹ پیٹ کر قتل

یہ معاملہ امیٹھی ضلع‎ کے گوڈین کے پروا گاؤں کا ہے۔ نامعلوم بدمعاش فوج کے ریٹائر کیپٹن امان اللہ خان کے گھر کے پاس دکان سے چوری کر رہے تھے۔ امان اللہ خان کی بیوی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے چوری کی مخالفت کی تھی۔

راہل گاندھی کی شہریت پر اٹھے سوال، پرینکا نے کہا-پورے ہندوستان کو معلوم ہے راہل ہندوستانی ہیں

وزارت داخلہ نے ایک خط میں کہا کہ اس کو بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کی طرف سے عرضی ملی ہے، جس میں راہل گاندھی کو برٹش شہری بتایا گیا ہے۔ وہیں، کانگریس نے کہا کہ راہل پیدائشی ہندوستانی شہری ہیں، لیکن’فرضی ڈسکورس’کے ذریعے بےروزگاری اور زرعی بحران جیسے خالص مدعوں سے دھیان بھٹکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کانگریس کا دعویٰ-لیزر گن کے نشانے پر تھے راہل گاندھی، وزارت داخلہ نے کی تردید

کانگریس نے امیٹھی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی سکیورٹی میں چوک کا الزام لگایا تھا۔اس پروزارت داخلہ نےایس پی جی کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ  جو گرین  لائٹ ویڈیو میں دکھائی دے رہی ہے وہ اے آئی سی سی […]

جوابی حملے میں امت شاہ نے کہا ،راہل گاندھی امیٹھی کا حساب دیں

 سب سے پہلے راہل گاندھی یہ بتائیں کہ وہ امیٹھی سے کتنے برسوں سے ایم پی رہے ہیں. یہاں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، ڈی ایم آفس، ٹی بی اسپتال کیوں نہیں تعمیر ہوا؟ نئی دہلی : بھا رتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے کانگریس […]