لکھنؤ کی عدالت نے ٹی وی جرنلسٹ انجنا اوم کشیپ کے خلاف شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کی عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ 14 اگست کو نشر ہونے والا’آج تک’ کا پروگرام تفرقہ انگیز، اشتعال انگیز اور قومی اتحاد کے خلاف تھا، جو دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
شویتا اسٹوڈیو میں ہل رہی ہیں۔ یہ دیکھ کر لوگ ہنس رہے ہیں،مگر شویتا ویڈیو میں سنجیدگی سے ہلی جا رہی ہیں۔ یہ نریندر مودی کا آج کا ہندوستان ہےاور ان کے دور کا میڈیا ہے۔ آج کے ہندوستان کی ذہنی اور فکری سطح یہی ہے۔
نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈز اتھارٹی نے 6 اپریل کو نیوز 18 انڈیا پر نشر ہونے والے شو کے خلاف درج شکایت کی سماعت کرتے ہوئے چینل سے اسے ہٹانے کو کہا ہے۔ شو کے اینکر امن چوپڑہ کے بارے میں اتھارٹی نے کہا کہ حساس موضوعات پر بحث کیسے کرائیں، اس کے لیےچینل اپنے اینکروں کو ٹریننگ دے۔