Andhra Pradesh BJP

(علامتی تصویر، بہ شکریہ: پکسابے)

راجستھان: اسکولوں میں منائی جائے گی ساورکر کی سالگرہ، آرٹیکل 370 کے خاتمے کی یاد میں ہوگا جشن

راجستھان کے سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے رواں تعلیمی سال میں ساورکر جینتی کے علاوہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کی یاد میں جشن کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ یہ ہندوتوا کے ایجنڈے کے تحت اسکولی تعلیم پر سیاست کرنے کی کوشش ہے۔

گونٹور میں جناح ٹاور (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@SVishnuReddy)

آندھرا پردیش: بی جے پی کے نام تبدیل کرنے کے مطالبے کے بعد جناح ٹاور کو ترنگے کے رنگوں میں پینٹ کیا گیا

آندھرا پردیش کے گونٹور ضلع کے معروف جناح ٹاور پر26 جنوری کو ترنگا لہرانے کی کوشش کے دوران دائیں بازو کے گروپ ‘ہندو واہنی’ کے تین ارکان کو حراست میں لیے جانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیاتھا۔ گزشتہ سال دسمبر میں بی جے پی نے مطالبہ کیا تھا کہ اس ٹاور کا نام سابق صدرعبدالکلام کےنام پررکھا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر وائی ایس آر کانگریس حکومت نے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی تو وہ اس یادگار کو مسمار کردیں گے۔