’ہندوستان-آسٹریلیا کرکٹ میچ میں پہلی بار ’پروپیگنڈہ‘ کمنٹری سننے کو ملی‘
ویڈیو: احمد آباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے چوتھے میچ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ اپنے نام سے منسوب اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے 130000 کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن کے لیے 80000 ٹکٹ خریدے تھے۔