تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں 4 مئی کی رات ایک 25 سالہ دلت نوجوان پر اس کی مسلم بیوی کے بھائی اور ایک دوسرے شخص نے لوہے کی راڈ اور چاقو سے حملہ کیاتھا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سید مبین احمد اپنی بہن کے نوجوان کے ساتھ تعلقات کے خلاف تھا اور اسےوارننگ بھی دی تھی۔
دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج میں ‘سوامی دیانند سرسوتی گئو-سنوردھن ایوں انوسندھان کیندر’ قائم کیا گیا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ ہمارا کالج ڈی اے وی ٹرسٹ کالج ہے، جس کی بنیاد آریہ سماج ہے۔ اسی روایت کے مطابق ہم ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہون کرتے ہیں۔آگ میں چڑھانے کے لیے خالص گھی جیسی ضروری چیزیں بازار سے خریدنی پڑتی ہیں۔ اب ہم اس معاملے میں خود کفیل بن سکتے ہیں۔
سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر اورسابق آئی پی ایس افسر ایم ناگیشور راؤ نے 80سالہ سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کی موت پر ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ اچھا ہوا چھٹکارا ملا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یمراج سے شکایت ہے کہ انہوں نے اتنا لمبا انتظار کیوں کیا!