آسام کے وزیر اعلیٰ سے جڑے بینک میں مبینہ گھوٹالے کی رپورٹ کرنے والے صحافی کو دوبارہ گرفتار کیا گیا
دی کراس کرنٹ کے رپورٹر اور گوہاٹی پریس کلب کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری دلور حسین مجمدار کو 27 مارچ کی شام کو گوہاٹی پولیس نے ایک پرانے کیس میں ضمانت ملنے کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا۔ دریں اثنا، وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ حکومت حسین کو صحافی نہیں مانتی۔