چار بار ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والےملکھا سنگھ نے 1958دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ان کی بہترین کارکردگی 1960 کے روم اولمپکس میں تھی، جس میں وہ 400 میٹرکےفائنل میں چوتھے مقام پر رہے تھے۔ گزشتہ13 جون کو ان کی85سالہ بیوی نرمل کور بھی موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس سے اپنی جنگ ہار گئی تھیں۔
ہریانہ حکومت ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو تین کڑور روپے دیتی ہے۔مگر پہلوان ونیش پھوگٹ کا الزام ہے کہ انہیں 75 لاکھ روپے کم دیے گئے ہیں اور بار بار بات کرنے کے بعد بھی انہیں کوئی متعلقہ افسرمناسب جواب نہیں دے رہا ہے۔
گزشتہ 4مہینوں میں سوربھ چار گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جن میں ایشین گیمز اور عالمی نشانے بازی چمپئن شپ میں حاصل کیا گیا گولڈ میڈل شامل ہے۔کویت سٹی میں جاری آٹھویں ایشین شاٹ گن چمپئن میں ہندوستان کے انگد ویر سنگھ باجوہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
پاکستان کے لیگ اسپینر دانش کنیریا پرپر انگلش کاؤنٹی میچوں میں اسپاٹ فکسنگ کرنے کے لیے 2012کے بعد سے تاحیات پابندی لگی ہوئی ہے ۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ان پر یہ پابندی لگائی تھی۔
بہار سے تعلق رکھنے والے شرد کمار نے اونچی کود میں ایشین پیرا گیمز کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ جیتا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے ہی گولڈ جیتا تھا۔
ٹیم میں ایک نئے کھلاڑی خلیل احمد کو شامل کیا گیا ہے۔خلیل احمد کی شمولیت اس لئے خاص ہے کہ انہوں نے ریاستی سطح پر،انڈر19ٹیم میں اور انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلا تو ہے مگر کرکٹ میں اب تک کوئی بہت بڑا ایسا کمال نہیں کیا ہے جس سے کسی کو پہلے سے اندازہ ہو کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
ہندوستانی ایتھلیٹس نے اس بار اب تک کا سب سے بہتر مظاہرہ کیا اور ایتھلیٹکس میں7گولڈ میڈل سمیت کل 19تمغے حاصل کئے ۔
اس بار ایشین گیمز میں کئی نئے ریکارڈ ہندوستانی کھلاڑیوں نے بنائے وہیں کبڈی کھلاڑیوں نے مایوس کیا۔ایشین گیمز میں کبڈی کی شمولیت کے بعد سے اب تک مرد اور خواتین کے گولڈ میڈل ہر بار ہندوستان کی ٹیم نے ہی جیتے تھے مگر اس بار یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور ہندوستان کی ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ہندوستان سے باہر ہونے والے ایشین گیمز میں ہندوستان کی سب سے بہتر کارکردگی جکارتہ میں ہی رہی ہے۔1962میں جکارتہ میںیہاں ہندوستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔