ایودھیا فیصلے کے دوران ’بھڑکاؤ نشریات‘ کی تشہیر کو لے کر ’آج تک‘ کو پھٹکار
این بی ایس اے نے نیوز چینل‘آج تک’ کو پھٹکار لگاتے ہوئے انہیں یوٹیوب سے متنازعہ پروگرام کو ہٹانے اور سات دنوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔
این بی ایس اے نے نیوز چینل‘آج تک’ کو پھٹکار لگاتے ہوئے انہیں یوٹیوب سے متنازعہ پروگرام کو ہٹانے اور سات دنوں کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔
اترپردیش کے کو آپریٹو منسٹر مکٹ بہاری ورما نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہماراعزم ہے۔ سپریم کورٹ ہمارا ہے۔عدلیہ،یہ ملک اور مندر بھی ہمارا ہے۔
وشو ہندو پریشد نے اپنے خط میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ معاملہ عدلیہ کی ترجیحات میں نہیں ہے،اس لیے اس میں تاخیر ہو رہی ہے۔عدلیہ اپنی ذمہ داری سے منھ نہ موڑے،وہ اس معاملے میں جلد سے جلد شنوائی پوری کرے،جس سے معاملہ حل ہو سکے۔
آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے کہا آپ لکھ کر لے لیجیے،پانچ سات سال بعد آپ کہیں کراچی،لاہور،راولپنڈی،سیال کوٹ میں مکان خریدیں گے اور وہاں کاروبار کرنے کا بھی موقع ملے گا۔
آر ایس ایس رہنما نے رام مندر معاملے میں کانگریس ،کمیونسٹ پارٹیوں اور ججوں کو ذمہ دار بتاتے ہوئے سادھو سنتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے دفتر اور ججوں کے گھروں کے باہر دھرنا دیں ۔
شیعہ وقف بورڈ پہلے بھی رام مندر کے لیے مسلمانوں کے حصے کی زمین کو مندر کے لیے دینے کی بات کہہ چکا ہے۔