اعظم گڑھ گرچہ اپنی علمی اور ادبی حیثیت کے لیے ملک اوربیرون ملک مشہور ہے، پھر بھی نئی نسل کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے یہاں بہت سارے مسائل برسوں سے حل طلب ہیں۔ابتدائی تعلیم توکسی طرح ہوجاتی ہے، لیکن اس کے بعد سیکنڈری، سینئرسیکنڈری اور اس سے آگے معیار ی تعلیم کا حصول آسان نہیں ہے۔
دہشت گردی کے فرضی مقدمات میں پھنسے لوگوں کے لیے لڑنے والے سماجی کارکن اور رہائی منچ کے جنرل سکریٹری راجیو یادو اتر پردیش کے اعظم گڑھ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
قومی راجدھانی میں ہوئے سلسلےوار بم دھماکوں کے چھ دن بعد 19 ستمبر 2008 کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے انسپکٹر موہن چند شرما کی قیادت میں سات رکنی ٹیم نے جنوبی دہلی کے جامعہ نگر علاقے میں واقع بٹلہ ہاؤس میں انڈین مجاہدین کے مبینہ دہشت گردوں کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران انسپکٹر شرما شہید ہو گئے تھے۔
گزشتہ14اگست کو اعظم گڑھ ضلع کے ترواں تھانہ حلقہ کے بانس گاؤں کے پردھان ستیہ میو جیتے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ شیڈول کاسٹ سے آنے والے پردھان کے اہل خانہ کاالزام ہے کہ گاؤں کے نام نہاد اونچی ذات کے لوگوں نے ایسا یہ پیغام دینے کے لیے کیا کہ آگے سے کوئی دلت بے حوفی سے کھڑا نہ ہو سکے۔
کل12 پیج کےاس حکم میں پورے معاملے کا تفصیلی تذکرہ ہے اور ایف آئی آر میں شامل باتوں کو دوہرایا گیا ہے۔ حالانکہ ضمانت عرضی کو خارج کرنے کی بنیادکو فیصلے کے آخری دو جملوں میں سمیٹ دیا گیا ہے۔
اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں واقع مولانا جوہر پارک بلریاگنج میں گزشتہ منگل کو پولیس نے شہریت ترمیم قانون اوراین آر سی کی مخالفت کر رہیں خواتین پر لاٹھی چارج اور پتھراؤ کیا۔ پولیس نے صبح پارک کو خالی کراکر اس میں ٹینکر سے پانی بھروا دیا تھا۔
اتر پردیش کی بلیا ضلع جیل میں قیدیوں کے سونے کی جگہ پر ایک فٹ پانی بھر گیا ہے۔ٹوائلٹ اور سیور اوورفلو ہو رہا ہے۔ اتر پردیش میں پچھلے کئی دنوں سے بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے بلیا کے حالات خراب ہیں۔
گزشتہ 19 ستمبر کو اسکول جا رہی طالبہ کو ایس یو وی سوار دو لوگوں نے اغوا کر کے اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا ۔ اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اعظم گڑھ ضلع میں سماجی فلاح وبہبود محکمہ کے ذریعہ چلائے جا رہے راجکیہ آشرم پدھتی بالیکا انٹر کالج کی پرنسپل پر دلت طالبات نے ذات سے متعلق الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔
معاملے میں ملزم مقصود کے بچاؤ میں سشیل کمار دوبے نے پولیس کو ایک حلف نامہ داخل کر کے بتایا ہے کہ وہ بے گناہ ہے۔انہوں نے پولیس کو یہ جانکاری دی کہ مقصود صرف زخمی سانڈ کو ان کی گئو شالا میں لے کر آرہا تھا۔
گزشتہ 10 سالوں میں پولیس کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔یہ ابھی تک ثابت ہونا باقی ہے کہ 13 ستمبر کے بلاسٹ میں ان ملزموں کا ہاتھ تھا،جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بےگناہوں کی رہائی کے لئے کام کرنے والی تنظیم ‘رہائی منچ’ کے جنرل سیکریٹری راجیو یادو کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی آئی ایس آئی ایس (داعش) کے نام موجودہ مہم فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلائی جا رہی ہے۔ لکھنؤ: داعش(ISIS) سے تعلق رکھنے کے الزام میں ابوزید کو […]
سماجی کارکن اورجےٹی ایس اے کی کنوینرمنیشا سیٹھی سے دی وائراردو کی بات چیت
9سال گزرچکے ہیں، گرفتاری کے بعد انصاف کا عمل بہت اہمیت کاحامل نہیں ہے۔ جیلوں کے اندر اور باہر سازشوں کاسلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ خاندان گو گرفتاریوں کے اس ناگہانی صدمے سے باہر آچکے ہیں لیکن انکی دشواریوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ نو سال قبل دہلی کی […]