جادھوپور یونیورسٹی کی آرٹس فیکلٹی اسٹوڈنٹ یونین نے خواتین سمیت طلبا کے ساتھ دھکا-مکی اور یونیورسٹی کی پراپرٹی کوبرباد کرنے کے لئے اے بی وی پی کے پانچ ممبروں کے خلاف بھی شکایت درج کرائی ہے۔
کولکاتا کی جادھو پور یونیورسٹی میں 19 ستمبر کو ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما بابل سپریو کے ساتھ طلبا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر دھکا-مکی کی تھی۔
لوک سبھا میں ماحولیات کے وزیرمملکت بابل سپریو نے گزشتہ دنوں بتایا تھا کہ سال 2014 سے 2019 کے بیچ منسٹری آف انوائرمنٹ نے ترقیاتی کاموں کے لئے 1.09 کروڑ پیڑ کاٹنے کی اجازت دی۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت پیڑ کٹواکر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔
امرتیہ سین کے ذریعے ’جئے شری رام‘کے نعرے پر کیے گئے تبصرے کے بارے میں میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نےکہا کہ رام راجا تلا اور سیرام پور مغربی بنگال میں ہے یا کہیں اور؟ کیا ہم بھوت -پریت سے ڈرتے ہوئے رام رام نہیں کہتے؟
’میں امن چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا تو جا چکا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کوئی خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہوجائے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بدلا لیا گیا تو میں آسنسول چھوڑ دوں گا ۔اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو انگلی بھی نہیں اٹھائیں گے۔