کرسمس سے ایک دن قبل چھتیس گڑھ کے معروف میگنیٹو مال میں توڑ پھوڑ کرنے والے بجرنگ دل کے چھ کارکنوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد دائیں بازو کی تنظیم نے ان ملزمان کا استقبال ہارپہنا کرکیا اور ‘رگھوپتی راگھو راجہ رام’ کے نعرے لگائے۔
نیوز ویب سائٹ اسکرول کے رپورٹر ظفر آفاق نے گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک رپورٹ کی تھی، جس میں بجرنگ دل کے لوگوں کے ذریعے مسلم نوجوانوں پر حملے اور پولیس کارروائی میں امتیازی سلوک کی بات کہی گئی تھی۔
اڑیسہ کے برگڑھ علاقے میں امبیڈکر جینتی کے موقع پر 14 اپریل کو بھیم آرمی کی قیادت میں ایک بائیک ریلی نکالی گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس ریلی پر بجرنگ دل کے 40-50 کارکنوں نے لاٹھی-ڈنڈوں اور چاقوؤں سے حملہ کر دیا تھا، جس میں 25 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ امبیڈکر کے پیروکاروں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ان پر سمجھوتہ کرنے کا دباؤ بنا رہی ہے۔