بارہ بنکی کے بی جے پی کے سینئر رہنما رنجیت بہادر شریواستوا نےایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لوک سبھا الیکشن کے بعد چین سے مشینیں منگوا کر مسلمانوں کی حجامت کرائے گی اور پھر ان کا جبراً مذہب تبدیل کرا کر ہندو بنائے گی۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بی جے پی امیدوار جیا پرداہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جبکہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ایک خاص کمیونٹی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یہ روک لگائی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی ایس پی چیف کے ذریعے انتخابی تشہیر کے دوران فرقہ وارانہ بیان دیے جانے کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ یوگی نے علی اور بجرنگ بلی سے متعلق ایک بیان دیا تھا ، جبکہ مایاوتی نے مسلم رائے دہندگان کو خاص پارٹی کو ووٹ نہیں دینے کی اپیل کی تھی ۔