Bandipora

گزشتہ17اگست کو کلگام ضلع میں دہشت گردوں کے ذریعےبی جے پی کارکن کےقتل کے بعد ان کے آخری رسومات میں شامل لوگ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر: آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد 23 بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کا قتل ہوا

بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر کےمطابق،گزشتہ دو سالوں میں ان 23 لوگوں میں سے 12رہنماؤں اور کارکنوں کا قتل کشمیر وادی اور 11 کا جموں میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے اکیلے نو بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کاقتل گزشتہ ایک سال میں کلگام ضلع میں ہوا ہے، جو باعث تشویش ہے۔

بشیر احمد بھٹ۔ (فوٹوبہ شکریہ، ارجمند شاہین)

مبینہ طور پر آرمی ٹرک سے ہوئے حادثے کا ویڈیو بنانے والے شخص پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

جموں وکشمیر کے باندی پورہ ضلع کے ندیہال گاؤں کا معاملہ۔ الزام ہے کہ گزشتہ14 جولائی کو بشیر احمد بھٹ نام کے نوجوان نے اپنی دکان کے باہرآرمی ٹرک سے ایک بزرگ خاتون کو کچلے جانے کےواقعہ کا ویڈیو بنایا تھا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ اسی ویڈیو کی وجہ سے بشیر کو حراست میں لےکر اس پر این ایس اے لگایا گیا ہے اور جموں کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔

(علامتی تصویر،فوٹو: پی ٹی آئی)

کشمیر: 2006 کے ایک حادثے پر وہاٹس ایپ اسٹیٹس لگانے کی وجہ سےصحافی کے خلاف مقدمہ درج

کشمیر گھاٹی کے باندی پورہ قصبہ کے رہنے والے صحافی ساجد رینا نے سال 2006 میں ایک ناؤ حادثے میں ہلاک ہوئے 22 بچوں کی تصویر اپنے وہاٹس ایپ پر لگاتے ہوئے انہیں‘وولر جھیل کے شہید’ کہا تھا، جس کو لےکر ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

فوٹو : مزمل مٹو

وادی کشمیر میں ریپ کے واقعات: کٹھوعہ سے لے کر بانڈی پورہ معاملے تک کیا کچھ بدلا ہے؟

تین سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پ رریپ سے قبل وادی میں ریپ اور خواتین کے خلاف دوسرے جرائم ‘خاموش جرائم’ بن کر رہ گئے تھے۔ ریپ کے خلاف عوامی حلقوں میں تب ہی کوئی آواز اٹھتی تھی جب ہندو اکثریتی خطہ جموں میں متاثرین یا ملزم کا تعلق مختلف طبقوں سے ہوتا تھا یا پھر ریپ یا جنسی زیادتی کرنے والے فورسز اہلکار ہوتے تھے۔