Bareilly

بریلی۔ (تصویر بہ شکریہ: گوگل ارتھ)

یوپی: پڑوس میں ایک مسلم خاتون کے مکان خریدنے کے خلاف ہندوؤں کا احتجاج، اجتماعی طور پر نقل مکانی کی دھمکی

معاملہ بریلی کے پنجاب پورہ علاقے کا ہے۔ یہاں کے سابق رہائشی وشال سکسینہ نے اپنا گھر ایک مسلم خاتون شبنم کو فروخت کر دیا تھا، جو اب وہیں رہ رہی ہیں۔ علاقے کے ہندوؤں کا کہنا ہے کہ مسلمان لو جہاد کرتے ہیں اور گوشت کھاتے ہیں۔

معاملے کی تحقیقات کا حکم دینے والے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک ۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

یوپی: بچے کا ختنہ کرنے کے دعوے پر ہندوتوا گروپوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد اسپتال کا لائسنس رد

واقعہ بریلی کے ڈاکٹر ایم خان اسپتال کا ہے۔ وہاں ڈھائی سالہ بچے کو بھرتی کرایا گیاتھا، جس کے والدین کا دعویٰ ہے کہ اسے زبان کی سرجری کے لیے لایا گیا تھا، لیکن ڈاکٹر نے اس کا ختنہ کر دیا۔ ڈاکٹر نے اس دعوے کو من گھڑت بتایا ہے۔

(علامتی تصویر،فوٹو:  پی ٹی آئی)

اترپردیش: بریلی میں کسان کو مبینہ طور پر چارپائی سے باندھ کر زندہ جلایا

اتر پردیش کے بریلی ضلع کے کرن پور گاؤں کا معاملہ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں پتہ چلا ہےکہ کسان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ حالانکہ اہل خانہ نے دبنگوں پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

(علامتی تصویر: پی ٹی آئی)

یوپی: پاکستانی گانا بجانے کے الزام میں دو نابالغوں کے خلاف ایف آئی آر درج

معاملہ بریلی ضلع کے بھوتا تھانہ حلقہ کے سنگھائی مروان گاؤں کا ہے۔ 16 اور 17 سال کے چچا زاد بھائی مبینہ طور پر پاکستانی چائلڈ آرٹسٹ اور اداکارہ آیت عارف کا نغمہ پاکستان زندہ باد سن رہے تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور انہوں نے غلطی سے یہ گانا بجا دیا۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان بازی کے الزام میں ایس پی ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج

بریلی ضلع کے بھوجی پورہ سیٹ سے ایم ایل اے شازل اسلام پر الزام ہے کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی سے انتخاب میں کامیا ب ہونے والے ایم ایل اے کے لیے منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ ہندو یووا واہنی کے ضلع صدر انج ورما نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

Screen-Shot-2018-08-30-at-2.50.18-PM

یوپی: پاکستانی نقشہ اور جھنڈا پوسٹ کر نے کے الزام میں پروفیسر کے خلاف معاملہ درج

معاملہ بریلی کے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا ہے، جہاں ایک پروفیسر پر فیس بک کی پروفائل پکچر میں پاکستان کا جھنڈا لگانے کا الزام ہے۔پروفیسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کووڈ 19 تھیم کی تصویر لگائی، لیکن غلطی سے دوسری تصویر لگ گئی، غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے اس کو ہٹا دیا تھا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

بریلی: کانوڑ یاترا کے لیے کھیلم میں پولیس نے بانٹے ’ریڈ کارڈ‘ ،خوف زدہ مسلمانوں نے گاؤں چھوڑا

علی گنج کے ایس ایچ او وشال پرتاپ سنگھ کی طرف سے یہاں کی 250 فیملیوں کو ‘ ریڈ کارڈ’ دیے گئے۔ یہ کارڈ ان کے لیے ایک وارننگ تھی کہ کانوڑ یاترا کے دوران کوئی شرارت نہیں ہونی چاہیے۔

Jamat-e-Raza-e-Mustafa

کشمیر اور ارونچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے : آل انڈیا جماعت رضاء مصطفی

ملک میں لو جہاد اور گئو رکشا کےنام پر پھیلائی جا رہی فرقہ پرستی کو روکنے کے لئے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بریلی :اعلی حضرت کی 99 ویں عرس کے موقع پر  آل انڈیا جماعت رضاء مصطفی،تنظیم علماء اسلام نے مشترکہ طور پر دہشت گردی […]