دہلی کی ایک مقامی عدالت نے نابالغ کے ریپ کےقصوروار ٹھہرائے گئے خود ساختہ سنت آسارام کی شریک ملزم کی عرضی پر ان پر لکھی کتاب کو ریلیز ہونے سے روک دیا ہے۔ کتاب آسارام کو گرفتار کرنے والی راجستھان پولیس ٹیم کی قیادت کر رہے آئی پی ایس افسر اجئے پال لامبا نے لکھی ہے۔
مذہب کا ایک مطلب ہے اپنے اندر جھانککر بہتر انسان بننے کی کوشش کرنا اور دوسری صورت عقیدہ کی صارفیت میں دکھتی ہے۔ عقیدہ کی اسی شکل کی خرابی کانوڑیوں کے تشدد کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔
اوما بھارتی نے مدھیہ پردیش میں اپنے وزیراعلیٰ کے دور میں اسمبلی کے اندر آسارام کی تقریر کرائی تھی تو پورے کابینہ کے ساتھ حزب اقتدار کے سارے ایم ایل اے کے لئے اس کو سننا لازمی قرار دیا تھا۔ جودھ پور میں اسپیشل ایس سی ایس ٹی […]