اردو تنظیموں نے اسلامی گروپوں کے احتجاج کے بعد جاوید اختر کے پروگرام کی منسوخی کی مذمت کی
مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے کچھ اسلامی تنظیموں کے احتجاج کے بعد ‘ہندی سنیما میں اردو کا کردار’ کے موضوع پر جاوید اختر کی تقریب کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب ‘اردو کلچر لندن’ اور ‘انجمن ترقی اردو یو کے’ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو اکیڈمی کی جانب سےاس طرح تقریب کوملتوی کرنا جمہوری معاشرے کے لیے نیک فال نہیں ہے۔