Bhartiya Janta Yuva Morcha

بینک آف انڈیا فراڈ معاملے میں سی بی آئی نے بی جے پی رہنما اور چار دیگر افراد کے خلاف کیس درج کیا

بینک آف انڈیا نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رہنما موہت کمبوج نے مبینہ طور پر سرکاری پیسےکا غلط استعمال کیا، اس کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر فراڈ اور جعل سازی کی۔ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی ممبئی اکائی کے جنرل سکریٹری کمبوج سال 2014 میں دنڈوشی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار تھے۔

شہریت قانون کی حمایت میں بی جے پی کی طرف سے رتوک گھٹک کی فلموں کے استعمال پر اہل خانہ  نے کیا اعتراض

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے ذریعے حال ہی میں شہریت قانون کے حق میں جاری کئے ویڈیو میں بنگالی فلمسازرتوک گھٹک کی فلموں کے کلپ استعمال کئے گئے ہیں۔ گھٹک کے اہل خانہ نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رتوک سیکولرتھے اور یہ قانون ان اصولوں کے خلاف ہے، جنہیں وہ مانتے تھے۔