متھرا کے نوہ جھیل تھانہ حلقہ کا معاملہ۔ دلہن کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اتوار کو والمیکی کمیونٹی کی ایک لڑکی کی شادی تھی، جہاں بارات کو آنے سے روکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ براہمنوں کے ذریعے معافی مانگنے کے بعد دونوں فریقوں کے بیچ سمجھوتہ ہو گیا ہے۔
کاس گنج ضلع کے نظام پور گاؤں میں ٹھاکروں نے دھمکی دی تھی کہ اگر گاؤں میں گھوڑے پر بیٹھ کر کسی دلت کی بارات نکلی تو دونوں کمیونٹی میں تصادم کےحالات پیدا ہو جائیں گے۔
راجستھان کے بھیل واڑہ میں بارات کے دوران دلت دولہے کو گھوڑی سے اتارکر اونچی ذات کے لوگوں نے مبینہ طور پر پٹائی کی۔
گجرات کی بی جے پی حکومت نے 15 فروری سے ریاست کے چار ضلعوں سریندرنگر، بوتاڈ، بھاؤنگر اور احمد آباد میں نرمدا کے پانی پر روک لگائی۔ اس سے پہلے 15 مارچ کی تاریخ طے کی گئی تھی۔