Bihar Govt

محکمہ انکم ٹیکس کا دعویٰ، بہار میں کنٹریکٹ بھرتی گھوٹالے کی لوٹ: کسی افسر کو ملی موٹی رقم، کسی کو سونے کے سکے

بہار کےکنٹریکٹ بھرتی گھوٹالے پر دی وائر کی پہلی خبر میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ارمیلا انٹرنیشنل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی نے بہار کے سرکاری محکموں میں ٹھیکے پر تقرری کے معاملے میں تقریباً اجارہ داری قائم کرلی ہے اور غیر قانونی منافع بھی کمایا ہے۔ اس سیریز کی دوسری قسط میں ہم مشاہدہ کریں گے کہ اس پورے نیٹ ورک کو منظم طور پر چلانے کے لیےکمپنی نے ان محکموں کے افسران اور سرکاری اداروں کو مبینہ طور پر پیسے اور مہنگے تحائف دیے۔

بہار کے گیا میں دعووں اور وعدوں کے درمیان بچہ مزدوروں کا پرسان حال کون ہے؟

بہار کا گیا ضلع بھلےہی مذہبی وجوہات سے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن پچھلے کچھ سالوں میں اس ضلع‎ پر ایک اور تمغہ چسپاں ہو گیا ہے۔ گیا اکلوتا ضلع بن گیا ہے، جہاں کے سب سے زیادہ بچے بچہ مزدور بن‌کر دوسری ریاستوں کی فیکٹریوں میں کام کرنے کو مجبور ہیں۔