ویڈیو: گزشتہ بدھ کودہلی کےجنتر منتر پر منی پور میں ہوئےنسلی تشدد کے خلاف ‘ٹرائبل سالیڈیرٹی پروٹیسٹ’ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں آدی واسی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی اور این بیرین سنگھ کی سربراہی والی ریاست کی بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
منی پور میں حالیہ تشدد کے بعد چوڑا چاند پور ضلع کی سائی کوٹ سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے پاولن لال ہاؤکیپ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کُکی برادری کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ تشدد میں حکومتی عناصر نے کھل کر فسادیوں کی مدد کی۔
پولیس نے 17 جنوری کو ریاست کے دوسینئرصحافیوں فرنٹیر منی پور نیوز پورٹل کے ایگزیکٹو ایڈیٹرپاؤجیل چاؤبا اور ایڈیٹر ان چیف دھیرین ساڈوکپام کو پورٹل پر چھپے ایک مضمون کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ ان پریو اے پی اے اور سیڈیشن کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
منی پور کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹی برندہ نے 2018 کے ڈرگس معاملے کے ایک کلیدی ملزم لکھاؤسی زوکوعدالت کے ذریعے بری کیےجانےکےایک دن بعدبہادری کے لیےان کوملے پولیس میڈل کو لوٹا دیا ہے۔گزشتہ جولائی میں انہوں نے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ پر لکھاؤسی زوکو بچانے کا الزام لگایا تھا۔
اس مہینے کی شروعات میں منی پور میں نارکوٹکس اینڈ افیئرس آف بارڈر بیورو کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھوؤناؤجم برندہ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ اور ریاست میں بی جے پی کے ایک سینئر رہنماکے ذریعے ان پر ڈرگ اسمگلنگ میں گرفتار شخص پر لگے الزام کوہٹانے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں منی پور میں نارکوٹکس اینڈ افیئرس آف بارڈر بیورو(این اےبی)کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھوؤناؤجم برندہ نے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ اور ریاست میں بی جے پی کے ایک سینئر رہنما پر ڈرگ اسمگلنگ میں گرفتار شخص پر لگے الزام کو ہٹانے کا دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔
منی پور نارکوٹکس کی سینئر افسر ٹی برندہ نے 13 جولائی کو ہائی کورٹ میں دائر حلف نامے میں بتایا ہے کہ ان کے محکمہ نے 2018 میں امپھال میں ہوئی ایک چھاپےماری میں آٹھ لوگوں سے ڈرگس اور نقدی برآمد کی تھی۔ حلف نامے کے مطابق کلیدی ملزم اور ڈرگ مافیابی جے پی کا ایک مقامی رہنما بھی ہے۔