کوبراپوسٹ کا دعویٰ، ڈی ایچ ایف ایل نے کیا 31000 کروڑ کا گھوٹالہ، غیرقانونی طریقے سے دیا بی جے پی کو چندہ
معروف نیوز ویب سائٹ کوبراپوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاؤسنگ لون دینے والی کمپنی ڈی ایچ ایف ایل نے کئی شیل کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا لون دیا اور پھر وہی روپیہ واپس انہی کمپنیوں کے پاس آ گیا جن کے مالک ڈی ایچ ایف ایل کے پروموٹر ہیں۔ الزام ہے کہ اس طریقے سے کمپنی نے تقریبا 31 ہزار کروڑ سے زیادہ کی ہیراپھیری کی۔