سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی گڑھ کے ورشنی ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ایس آر خالد کالج کیمپس کے باغیچے میں نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کالج ترجمان نے بتایاکہ بی جے وائی ایم کی جانب سے پروفیسر کے خلاف نظم و ضبط اور امن وامان کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے پہلے بی جے پی کی یووامورچہ کی رہنما پامیلا گوسوامی کے پاس مبینہ طور پر کوکین ملنے کے بعد انہیں ان کے ایک دوست اور نجی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ پامیلا نے بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے اسسٹنٹ راکیش سنگھ پر سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کی سی آئی ڈی جانچ کی مانگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ جنوبی کولکاتہ کے نیو علی پور علاقے سے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی جنرل سکریٹری پامیلا گوسوامی کو ان کے ایک دوست اور ایک سکیورٹی گارڈ کے ساتھ پکڑا گیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ منشیات برآمد کرنے کے معاملے میں پولیس کا رول مشکوک ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ڈاکو ویرپن کی29سالہ بیٹی ودیا ویرپن اس سال فروری میں بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔تمل ناڈو یوتھ ونگ کی نائب صدر بننے کے بعد ودیا نے کہا کہ وہ کسی خاص کمیونٹی سے نہیں جڑیں، ان کا انسانیت میں یقین ہے۔