اس سے پہلے بی جے پی کی یووامورچہ کی رہنما پامیلا گوسوامی کے پاس مبینہ طور پر کوکین ملنے کے بعد انہیں ان کے ایک دوست اور نجی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ پامیلا نے بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیہ کے اسسٹنٹ راکیش سنگھ پر سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملے کی سی آئی ڈی جانچ کی مانگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ جنوبی کولکاتہ کے نیو علی پور علاقے سے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کی جنرل سکریٹری پامیلا گوسوامی کو ان کے ایک دوست اور ایک سکیورٹی گارڈ کے ساتھ پکڑا گیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ منشیات برآمد کرنے کے معاملے میں پولیس کا رول مشکوک ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 14 طلبا پر لگایا گیا سیڈیشن کا چارج ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے واپس لے لیا گیا ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ: گزشتہ دنوں ری پبلک ٹی وی کی ٹیم سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کی جھڑپ کے بعد کچھ طلبا کے خلاف سیڈیشن کے کیس کو لے کر وہاں کے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ سے کبیر اگروال کی بات چیت۔
موجودہ معاملےمیں اپنے گروہ کے غلطی کر رہے ساتھیوں کی طرفداری کے لئے بے تاب ارنب گوسوامی بہت آسانی سے یہ بھول گئے کہ اب بھی یونیورسٹی میں خبرسازی کےلئے اجازت ضروری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں طلبا کے خلاف شکایت کرنے والے کے ذریعے فراہم کیے گئے ویڈیو میں کسی طرح کی کوئی نعرے بازی نہیں ہے ۔طلبا کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ واپس ہوسکتا ہے۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حالیہ تنازعہ پر دی وائر کے بیورو چیف رگھو کرناڈ اور اے ایم یواسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر مشکوراحمد عثمانی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت ۔
اس معاملے میں بی جے پی یووا مورچہ کے ایک رہنما کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ طلبا نے ملک مخالف نعرے لگائے تھے ۔ اے ایم یو اسٹوڈنٹ یونین نے تما م الزامات کی تردید کی ہے۔
سوامی اگنیویش پر یہ حملہ دہلی میں بی جے پی دفتر کے نزدیک ہوا۔ گزشتہ مہینے جھارکھنڈ میں ان پر حملہ ہوا تھا۔
جھارکھنڈ میں سماجی کارکنوں کو ان دنوں کئی طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی لوگوں پر مقدمہ درج ہوئے ہیں تو کچھ لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ وہیں، سوامی اگنیویش جیسے سماجی کارکن کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔
معروف سماجی کارکن سوامی اگنیویش پرجھارکھنڈ میں ہوئے حملے اور ماب لنچنگ کے معاملوں میں مسلسل اضافہ پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند سے میناکشی تیواری کی بات چیت
بی جے پی وزیر نے اپنے متنازعہ بیان میں کہا کہ ؛وہ سوامی نہیں فراڈ ہیں۔انہوں نے پبلسٹی کے لیے خود پر حملہ کروایا اور اس کی پلاننگ کی۔
جھارکھنڈ کے پاکڑ میں سوامی اگنیویش کی بی جے پی کارکنان نے مخالفت کی، کالے جھنڈے دکھائے،ہاتھا پائی بھی کی۔بتایا جا رہا ہے کہ سوامی اگنیویش ایک پروگرام میں شامل ہونے پاکڑ پہنچے تھے اور اسی وقت ہوٹل سے باہر نکلے تھے۔