مہاراشٹر کے دو اسپتالوں کو سرکاری مدد دینے سے متعلق ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ پبلک ہیلتھ سرکاروں کے لیے کبھی بھی ترجیح میں نہیں رہی۔ بچے مر رہے ہیں اور راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات میں سرکار کی پوری مشینری کچھ نہیں کر رہی ہیں۔
گزشتہ اتوار کو ایڈیشنل سیشن جج نے سات ہزار روپے کے نجی مچلکے اور مظاہرہ نہ کرنے کی شرط پر مظاہرین کو ضمانت دی تھی۔
قانون کے طالب علموں کے ذریعے اس بارےمیں چیف جسٹس رنجن گگوئی کو لکھے گئے خط کے بعد معاملے کی سماعت کے لئے دو ججوں کی بنچ تشکیل کی گئی تھی۔
ممبئی کے آرے کالونی میں میٹرو کار شیڈ بنانے کے لئے تقریباً 2700 درخت کاٹنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کی ماہرین ماحولیات مخالفت کر رہے ہیں۔ ماحولیات کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ کالونی سے جمعہ کو دیر رات تک 1000 درخت کاٹے جا چکے ہیں۔
ان میں سے 18 لوگوں کی موت بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی کے ملاڈ میں ایک دیوار گرنے سے ہو گئی۔ حادثے میں 50 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ممبئی کا یہ برج ٹائمس آف انڈیا بلڈنگ کے پاس کے علاقے کو چھترپتی شیواجی ٹرمنس ریلوے اسٹیشن سے جوڑتا ہے۔ ممبئی حملے کے دوران دہشت گرد قصاب نے اسی پل کا استعمال کیا تھا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے شہری بلدیات کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو ہو رہی مشکلات اور ریلائنس کے جیو انسٹی ٹیوٹ کو بننے سے پہلے ہی’ ٹاپ‘ کا درجہ ملنے پر ونود دوا کا تبصرہ۔
انٹرویو : مہاراشٹر میں اپنی مانگوں کو لےکر ہزاروں کسان ناسک سے پیدل مارچ کرتے ہوئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ اس کی قیادت کر رہے ماکپا سے جڑے آل انڈیا کسان سبھا کے صدر اشوک دھاؤلے سے بات چیت۔
تعلیمی ادارے اساتذہ اور طلباء کے نہ پہنچنے کے سبب بند رہے جبکہ والدین نے بھی احتیاطی طورپر بچوں کو اسکول نہیں بھیجا اور دکانیں بند رہیں۔
اردو میڈیم طلباء کی تعداد مراٹھی اور ہندی میڈیم بچوں سے بھی زیادہ ممبئی20:ممبئی میں میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام پرائمری ،اپرپرائمری اورسیکنڈری جماعتوں کے طلباء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اردومیڈیم کے بچوں نے مراٹھی کے اسکولوں اور بچوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے جوکہ اردوداں طبقہ […]