سری لنکا نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے ان پابندیوں کےمنصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پچھلے ہفتے سوئٹزرلینڈ نے عوامی مقامات پر پوری طرح سے چہرہ چھپانے یا برقع پہننے پر پابندی لگانے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔ 51.2 فیصدی رائے دہندگان نے اس تجویز کی حمایت کی تھی۔
سری لنکا میں ہونے والے آٹھ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی ہے۔ ایک وزیر کے مطابق ایک مکان پر چھاپہ مار کر ان حملوں مبں ملوث ہونے کے شبہ میں کم از کم سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ، حملے کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنا اور سی پیک کو متاثر کرنا تھا۔ کامیابی تو ان دہشت گرد کو کبھی نہیں ملے گی۔
2007 کے حیدر آباد بم بلاسٹ کے معاملے میں 11 سال چلی لمبی شنوائی کے بعد آج کورٹ کا فیصلہ آیا۔ حیدر آباد میں ہوئے ان دھماکوں میں 44 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
بودھ گیامیں 2013 میں ہوئے سیریل بلاسٹ کیس میں این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے سبھی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بہار کے بودھ گیا میں 7 جولائی 2013 کو ہوئے مہا بودھی مندر سیریل بلاسٹ معاملے میں این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے سبھی 5 ملزموں کو مجرم قرار دیا ہے۔